بین الاقوامی

کراچی پولیس کو چھوٹے ہتھیاروں کی فراہمی، ترکی سے7 ہزار پستول خریدے جائیں گے

کراچی:  کراچی پولیس کو چھوٹے ہتھیاروں (مختلف اقسام کی پستول) کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں جلد ہی ترکی سے 7 ہزار نائن ایم ایم پستول خریدے جائیں گے، منصوبے پر 62 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی، تفصیلات کے مطابق سال 2019 میں ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے دوران 10 سالہ بچی امل جاں بحق ہوگئی تھی، واقعے کے بعد سے کراچی پولیس کے اہلکاروں کو چھوٹے ہتھیاروں (مختلف اقسام کی پستول) کی فراہمی کا سلسلہ خصوصی طور پر شروع کیا گیا تھا جس کے تحت کلاشنکوف کی بجائے شہر کے اندر صرف اور صرف نائن ایم ایم یا دیگر چھوٹے ہتھیار ہی پولیس اہلکاروں کودیے جائیں۔

Related Articles

Back to top button