پاکستاناوورسیز پاکستانیز

اسلامک کیلی گرافر شازیہ جبیں اور محمد اظہر کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی پروقار تقریب

جشن آزادی پاکستان کا کیک کاٹا گیا، امریکی شخصیات کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصت اوراسلامک کیلی گرافر شازیہ جبیں اور ان کے شوہر محمد اظہر کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں پروقار تقریب منعقد کی گئی ، لانگ آئی لینڈ میںواقع ان کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب میں نیویارک سٹیٹ سینیٹر ،اسمبلی مین اور قونصل جنرل عائشہ علی ، سینیٹر جم گاگرن، نیویارک سٹیٹ اسمبلی مین سٹیو سٹرن، ایگزیکٹو ممبر ہنٹنگ ٹن باب لوپیز، ایگزیکٹو ٹاون کمیٹی ممبر کلیان گوتھ مین سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات فضل حق، وکیل انصاری ،محمد اشرف اعظمی،ناہید بھٹی، عطیہ شہناز، محمد اظہر، فوزیہ چغتائی،شہناز صدیقی، عظمیٰ حسین، ثروت ،سعید حسن، کرنل (ر) مقبول سمیت کمیونٹی قائدین اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت۔

 

Shazia Jabeen, Ayesha Ali
Shazia Jabeen, Ayesha Ali

 

اس موقع پر جشن آزادی پاکستان کا کیک کاٹا گیا، امریکی شخصیات کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد۔ شازیہ جبیںکی جانب سے قونصل جنرل پاکستان عائشہ علی کو جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے فن پارہ پیش کیا گیا جبکہ پاکستان ڈے کے حوالے سے خصوصی سائٹیشن بھی پیش کی گئیں۔

تقریب میں محفل موسیقی کے دوران پاکستا ن کے قومی نغمے گائے گئے اور فضاءپاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی

اردونیوز یو ایس اے

 

 

Related Articles

Back to top button