پاکستان

پاک امریکا کے مابین کل تجارتی حجم بڑھ کر 12 ارب ڈالرز ہو گیا،پاکستانی سفیر مسعود خان

امریکا میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد حجم 9 ارب ڈالرز ہو گیا،پاکستانی سفیر مسعود خان

پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد حجم 9 ارب ڈالرز ہو گیا، جبکہ 9 ارب ڈالرز کی پاکستانی برآمدات میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اپنے ایک بیان میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ گزشتہ سال امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 7 ارب ڈالرز تھیں جبکہ 9 ارب ڈالرز کی پاکستانی برآمدات میں اشیاء کی تجارت 6.8 ارب ڈالرز رہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سروسز بشمول آئی ٹی کی برآمدات 2.2 ارب ڈالرز رہیں، پاکستان سے 1.4 ارب ڈالرز کی آئی ٹی مصنوعات امریکا برآمد کی گئیں۔

مسعود خان نے بتایا کہ 22-2021ء میں امریکا سے درآمدات 3 ارب ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال درآمدات 2.4 ارب ڈالرز تھیں، اس سال پاک امریکا کے مابین کل تجارتی حجم بڑھ کر 12 ارب ڈالرز ہو گیا۔

Related Articles

Back to top button