امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

مسلم ڈے پریڈ2022، کمیونٹی قائدین کا بھرپور سپورٹ کا اعلان

پریڈ کےلئے فنڈ ریزنگ کی گئی جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے قائدین نے شرکت کی اور پریڈ کو بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کروائیں

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی میں 25ستمبر کو مسلم ڈے پریڈ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ کورونا وبا کی وجہ سے تین سال تک تعطل کا شکار رہنے والی مسلم ڈے پریڈ کو کامیاب بنانے کے لئے پریڈ کمیٹی کی انتظامیہ اور کمیونٹی قائدین متحرک ہو گئے ہیں ۔

مسلم فاو¿نڈیشن آف امریکہ جس کے بینر تلے نیویارک میں مسلم ڈے پریڈ منعقد ہوتی ہے، کے زیر اہتمام پریڈ کےلئے فنڈ ریزنگ کی گئی جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے قائدین نے شرکت کی اور پریڈ کو بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کروائیں۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور بار گاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کرکے کیا گیا ۔

Muslim Day Parade New York

Related Articles

Back to top button