بین الاقوامی

علی جہانگیر صدیقی امریکہ میں سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے

واشنگٹن ڈی سی (اردو نیوز) ایسے وقت پر کہ جب پاکستان کی برسر قتدار مسلم لیگ (ن) کا اقتدارختم اور اس کے تمام ارکان ایوان اقتدار سے رخصت ہو رہے ہونگے تو علی جہانگیر صدیقی اس حکومت کے واحد نامزد شخص ہونگے کہ جو امریکہ جیسے اہم ملک میں پاکستان کے نئے سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے ان کی تقرری کی اسناد کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ وہ رواں ماہ کے آخر میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے ۔ اس دوران موجودہ سفیر اعزاز احمد چوہدری اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔

Related Articles

Back to top button