امیگریشن نیوز

نگران حکومت کی قیاس آرائیاں ، آغا صالح کا نام بھی زیر گردش

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان میں رواں ماہ کے آخر میں برسر اقتدار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی معیاد پوری کرنے کے بعد ختم ہو جائے گی جس کے بعد ملک میں نگران حکومت قائم ہو گی جو کہ آئین کے تحت دو ماہ کے عرصے میں جنرل الیکشن کروائے گی ۔ نگران وزیر اعظم کی نامزدگی میں تاخیر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اوراپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی اور یہ معاملہ اب کمیٹی کو بھجوایا جائیگا۔کون بنے گا نگران وزیر اعظم ؟اس سوال کا جواب سب جاننے کے بیتاب ہیں ۔

نگران وزیر اعظم اور نگران کابینہ کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیں کی جا رہی ہیں ، نگران کابینہ کے حوالے سے جو مختلف نام زیر گردش ہیں، اس حوالے سے پاکستانی امریکن آغا صالح کا نام بھی زیر گردش ہے ۔ پاکستانی اخبار روز نامہ پاکستان نے اپنی 23مئی کی اشاعت میں نگران کابینہ میں جن ممکنہ افراد کی شرکت کا امکان ظاہر کیا ، ان میں آغا صالح کا نام بھی شامل ہے ۔
نیویارک میں مقیم آغا صالح کا شمار پاکستانی کمیونٹی کی ان اہم شخصیات میں ہوتا ہے کہ جو ایک عرصہ سے امریکہ میں پاکستان کی پہچان اور بہتر امیج کے فروغ کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔انہوں نے حال ہی میں پاکستان کا طویل دورہ کیا جس میں اہم شخصیات سے تفصیلی اور اہم ملاقاتیں کیں ۔

Related Articles

Back to top button