اوورسیز پاکستانیز

نیویارک پریڈ میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والے عنائیت شیخ انتقال کر گئے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کی آئین کمیٹی کے سابق چئیرمین ، کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت ، سابق ٹی ایل سی جج عنائیے شیخ طویل علالت کے بعد ورجینیا میں انتقال کر گئے ۔ان کی عمر 82ال تھی ۔ ان کے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیوہ شامل ہیں ۔و ہ کچھ عرصہ قبل ڈائی منشیا کا شکار ہوئے ،دریں اثناءتین چار سٹروک ہوئے جس کی وجہ سے طبیعت خراب ہو گئی ۔سترہ اپریل کو ہسپتال سے گھر آئے اور اگلے روز طبیعت اچانک مزید خراب ہوئی جس کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ۔عنائیت شیخ پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی نیویارک کی آئین کمیٹی کے چئیرمین تھے ۔ انہوں نے یوم پاکستان پر نیویارک میں نکالی جانیوالی پاکستان پریڈ کےلئے گرانقدر کام کیااور سبز ہلالی پرچم کو امریکہ میں بلند کرنیوالی شخصیات میں شمار ہوتے تھے ۔ پاکستانی ڈے پریڈ کمیٹی کے تمام ارکا ن کی جانب سے عنائیت شیخ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔عنائیت شیخ 1970میں امریکہ آئے ، تمام عرصہ نیویارک میں مقیم رہے، پاکستان سے ان کا تعلق اٹک سے تھا ۔

Related Articles

Back to top button