پاکستان

علی جہانگیر صدیقی نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالیا

اعزاز احمد چوہدری باقاعدہ طور پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے

واشنگٹن (اردو نیوز) امریکہ کے پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی 28مئی کو اتحاد ائیرلائینز کی پرواز سے واشنگٹن ڈی سی میں پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر ان کا سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ پاکستانی سفارتی حکام نے استقبال کیا ۔ واشنگٹن پہنچنے کے بعد علہ جہانگیر صدیقی نے اپنا عہدہ سنبھالیا جبکہ اعزاز احمد چوہدری باقاعدہ طور پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ۔
ان کی بطور سفیر عہدے کی معیاد مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی معیاد مکمل ہونے سے دو دن پہلے شروع ہو ئی ہے ۔علی صدیقی کے عہدے سنبھالنے سے قبلسفیر اعزاز احمد چوہدری نے اپنا الوداعی خط جار ی کیا جس میں انہوں نے ملک و قوم کی خدمت اور اپنے کیرئیر کو ایک بڑا اعزاز قرا ر دیا ۔علی جہانگیر صدیقی معرو ف سرمائیہ کار ، جے ایس بنک کے سربراہ اور سٹاک بروکر جہانگیر کے بیٹے ہیں ۔

Pakistan's ambassador to US Ali Jahangir Siddiqui
Pakistan’s ambassador to US Ali Jahangir Siddiqui

۔

Related Articles

Back to top button