اوورسیز پاکستانیز

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کمیونٹی ایمبیسیڈر بھرتی کئے جائیں گے

کمیونٹی ایمبیسیڈر نیویارک سٹی کے پانچوں بوروز میں موجود ڈائیورسٹی کی عکاسی کریں گے اور پولیس آفیسرز اور نیویارکرز کے درمیا ن رابطے کا کام کریں گے

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کمیونٹی ایمبیسیڈر بھرتی کئے جائیں گے ، اس بات کا اعلان مئیر نیویارک بل ڈبلازیو کی جانب سے اتوار کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کی جانیوالی اصلاحات میں کیا گیا۔ مئیر آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیویارک پولیس سینئر لیول پر کمیونٹی کی آواز کی موثرنمائندگی کو یقینی بنائے گی ۔ اس سلسلے میں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کمیونٹی ایمبیسیڈر بھرتی کئے جائیں گے ۔ سٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیونٹی ایمبیسیڈر نیویارک سٹی کے پانچوں بوروز میں موجود ڈائیورسٹی کی عکاسی کریں گے اور پولیس آفیسرز اور نیویارکرز کے درمیا ن رابطے کا کام کریں گے ۔نیویارک سٹی میں کی جانیوالی پولیس اصلاحات سٹی انتظامیہ کا وہ عزم ہے کہ جس کے تحت شہر میں پولیسنگ کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں لائی جائیں گے اور شہریوں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اعتماد کو مضبوط بنایا جائے گا۔

NYPD community ambassador

Related Articles

Back to top button