امیگریشن نیوز

ڈانو وین رچرڈ نے کوینز بورو پریذیڈنٹ کا عہدہ سنبھال لیا

کوینز بورو کے منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فام بورو پریذیڈنٹ ہیں ۔مسٹررچرڈ سے ان کے عہد ے کا حلف نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز نے لیا

نیویارک (اردونیوز ) ڈانووین رچرڈ نے چھ دسمبر کو اپنی افتتاحی تقریب میں حلف اٹھا کر کوینز بورو پریذیڈنٹ کا عہدہ باقاعدہ طور پر سنبھال لیا ہے ۔ وہ کوینز بورو کے منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فام بورو پریذیڈنٹ ہیں ۔مسٹررچرڈ سے ان کے عہد ے کا حلف نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز نے لیا ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کوینز نے ڈانووین رچرڈ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈانووین رچرڈ کی جانب سے بورو پریذیڈنٹ انتظامیہ کی تشکیل کے لئے قائم کردہ ٹرانزیشن ٹیم میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف و متحرک سماجی شخصیت اور امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کے علی رشید کو شامل کیا گیا ہے ۔
علی رشید جنہوں نے مسٹر ڈانووین کی ان کی انتخابہ مہم میں بھر پور سپورٹ کی ، کا کہنا ہے کہ نہ صرف ان کے لئے بلکہ ان کی پوری ٹیم اور کمیونٹی کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ٹرانزیشن ٹیم میں پاکستانی کمیونٹی کو نمائندگی دی گئی ۔

Ali Rashid, Donovan Richards transition team member
Ali Rashid, Donovan Richards transition team member

Queens Borough President Donovan Richards sworn in

Related Articles

Back to top button