امیگریشن نیوزپاکستانخبریں

نیویارک میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسرفیاض عدید گولی لگنے سے زخمی

پولیس آفیسر فیاض عدید کو گولی لگنے کا آف ڈیوٹی واقعہ گاڑی خریدنے کے دوران مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران پیش آیا

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک میں ایک پاکستانی امریکن پولیس آفیسر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ہے۔ گولی لگنے کا یہ واقعہ آف ڈیوٹی پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ پولیس آفیسر جن کا نام فیاض عدید بتا گیا ہے ، گاڑی خریدنے گئے ،جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ آفیسر فیاض کو سر میں گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

 

وقوعہ کے بعد پولیس آفیسر فیاض کو بروک ڈیل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی اور ان کا علاج جاری ہے ۔ مئیر نیویارک ایرک ایڈمز اور کمشنر پولیس کو واقعہ کے بارے میں فوری  طو ر پر بریف کیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کمشنر ، مئیر ایرک ایڈمز، نیویارک پولیس کے چیف آف ڈیپارٹمنٹ میڈری سمیت اعلیٰ پولیس حکام نے پریس کانفرنس میں واقعہ کی تفصیلات شئیر کیں اور کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ آفیسر فیاض جلد اور مکمل صحت یاب ہوں ۔

 

دریں اثناءنیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں مسلم آفیسرز کی نمائندہ تنظیم مسلم آفیسرز سوسائٹی اور پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی (PALS) کی جانب سے بھی آفیسر فیاض کے ساتھ پیش آنیوالے بد قسمت واقعہ پر افسوس کا اظہارکیا گیا اور کمیونٹی سے اپیل کی گئی کہ وہ آفیسر فیاض کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس آفیسر فیاض عدید پر گولی چلانے والے ملزم کو چھ فروری کو اپ سٹیٹ نیویارک کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ 


Related Articles

Back to top button