بین الاقوامی

پانچ جولائی کو پاکستانی تاریخ کے سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائیگا، لطیف ڈالمیا

عوامی حکومت پر شب خون مارا گیا، بھٹو کو شہید کیا گیا لیکن قائد عوام آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ، سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی امریکہ

نیویارک (پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سیکرٹری انفارمیشن سید لطیف ڈالمیا نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی منتخب حکومت کا تختہ الٹے چون سا سال بیت گئے ہیں،5 جولائی 1977 کوجنرل ضیا ءالحق نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو برطرف کرکے ملک میں تیسرا مارشل لاءنافذ کیا۔اس وقت کے آرمی چیف جنرل ضیاءالحق ،وزیر اعظم ہاو¿س کی غلام گردشوں میں شامل رہ کر بڑی سازش کے ذریعہ 1977 کے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرکے پاکستان کی سیاست میں بزور بندوق داخل ہوگئے اور ایک ،منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو جیل میں قید کر دیا۔ضیا ءالحق نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد قوم سے وعدہ کیا کہ 90 روز میں پرامن انتخابات کروا کے فوج واپس بیرکوں میں چلی جائے گی، پاکستانی قوم نے جنرل کی بات پر یقین کر لیا اور ایسا لگا کہ 90 دن بعد الیکشن ہو جائیں گے اور جمہوریت پھر سے چل پڑے گی مگر اس سیاہ دن مکمل جمہوری اقتدار کا غروب ہونے والا سورج 46 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک گہنایا ہوا ہے۔
سید لطیف ڈالمیا نے مزید کہا کہ جنرل ضیاءالحق کے آمرانہ اقدام کے تقریباً دو سال بعد ذوالفقار علی بھٹو کو راولپنڈی میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا لیکن سیاسی تجزیہ نگار اور پاکستان کے غریب محنت کش عوام ، مزدور اور کسان ذوالفقار علی بھٹو کے ویڑن کو آج بھی سراہتے ہیں،کہتے ہیں بھٹو آج بھی اپنے ویژن ہی کے باعث ملکی سیاست میں زندہ ہیں۔انہوں نے مزید کہ پانچ جولائی کے دن کو پاکستان کی جمہوری تاریخ کے سیاہ باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

PPP USA

Related Articles

Back to top button