بین الاقوامی

نیویارک کے گورنر نے شہریوں کے لئے ”گھر پر رہنے کے حکم“میں 13جون تک توسیع کر دی

پابندی کا اطلاق ان علاقوں پر ہوگا کہ جہاں کرونا کے پھیلاو میں کمی کی صورتحال صحت عامہ اور معیشت کے حوالے سے مقرر کرد ہ معیار کے مطابق نہیں پہنچی ہے

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) امریکی ریاست جو کہ امریکہ میں کرونا وائرس کا ہاٹ سپاٹ بنی ہوئی ہے، کے گورنر اینڈریو کومو نے ریاست کے شہریوں کے لئے ”گھر پر رہنے کے حکم“ میں 13جون تک توسیع کر دی ہے ۔گورنر کی جانب سے جاری کردہ حکمانے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پابندی کا اطلاق نیویارک سٹیٹ کے ان علاقوں پر ہوگا کہ جہاں کرونا کے پھیلاو¿ میں کمی کی صورتحال صحت عامہ اور معیشت کو کھولنے کے حوالے سے مقرر کرد ہ معیار کے مطابق نہیں پہنچی ہے۔
اس حکمناے کا مطلب یہ ہے کہ نیویارک میں ضروری سروسز کی مد میں آنے والے بزنس اور دفاتر وغیرہ کے تمام دفاتراور ادارے مسلسل بند رہیں گے ۔واضح رہے کہ نیویارک میں کرونا وائرس کے 343,000 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اموار کی تعداد27,641 سے تجاوز کر گئی ہے ۔

New York stay at home order

Related Articles

Back to top button