بین الاقوامی

افغان امن عمل پر ہونیوالی پیش رفت کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی ویڈیو بیان

اچھی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ متشدد رویوں میں کمی کا جو مطالبہ تھا طالبان نے اس پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ کے دورے پر موجود وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکہ طالبان مذاکرات کے حوالے سے اہم ویڈیو بیان سامنے آیا ہے ۔ اس سلسلے میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ عرصے سے امریکہ اور افغانستان کے درمیان مذاکرات جاری تھے. پاکستان خواہشمند تھا مذاکرات پر کوئی پیش رفت ہو، کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان افغانستان اور اس خطے کو امن و استحکام کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ کی جانب سے فیس بک پر پوسٹ کئے گئے بیان میں مزید کہا گیا کہ آج اس سلسلے میں ایک اچھی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ متشدد رویوں میں کمی(Reduction in violence) کا جو مطالبہ تھا طالبان نے اس پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس سے امن معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے۔ خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان نے جو مصالحانہ زمہ داری اٹھائی تھی اسے با عافیت نبھایا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ خطے میں امن قائم ہو اور اس کا فائدہ افغانستان کو بھی ہو اور پاکستان کی عوام کو بھی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے اہم پیغام لیکر شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے

Shah Mehmood Qureshi, US Afghan talks

Related Articles

Back to top button