اوورسیز پاکستانیزامیگریشن نیوز

پاکستان ریلوے کا ٹرین آپریشن بحال ہوتے ہی عوام کو زور کا جھٹکا

پاکستان ریلوے نے پاک بزنس ایکسپریس کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھاکر7 ہزار، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 5 ہزار، اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھاکر 3 ہزار کردیا گیا

لاہور (اردونیوز ) پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے متاثرہ ٹرین سسٹم شدید متاثر ہوا ۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹرین سسٹم کی بحالی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم ٹرین آپریشن بحال ہوتے ہی عوام کو زور کا جھٹکاملا ہے ۔

پاک بزنس ایکسپریس کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھاکر7 ہزار، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 5 ہزار، اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھاکر 3 ہزار کردیا گیا۔خیبر میل کی اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ بڑھاکر 11 ہزار، اے سی بزنس کا کرایہ 8 ہزار، اے سے اسٹینڈرڈ کا کرایہ 7 ہزار، اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار کردیا گیا

قراقرم ایکسپریس کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھاکر7 ہزار، اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار کردیا گیاکراچی ایکسپریس اے سی سلیپر کا کرایہ بڑھاکر 9 ہزار، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7 ہزار، اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 5 ہزار، اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار کردیا گیا۔

رحمان بابا ایکسپریس کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھاکر7 ہزار، اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 5 ہزار، اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار کردیا گیا۔

Related Articles

Back to top button