بین الاقوامی

ناسا کاونٹی کے بیچ جمعہ سے صرف مقامی رہائشیوں کےلئے کھل جائیں گے

ناسا کاونٹی کی کاونٹی ایگزیکٹو لارا کرن نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے

نیویارک (اردونیوز ) نیویار ک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کی ناسا کاو¿نٹی کی کاو¿نٹی ایگزیکٹو نے بدھ کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے جس کے تحت جمعہ سے ناسا کاونٹی کی حدود میں آنیوالے بیچ (ساحل سمندر) عوام کےلئے کھول دئیے جائیں گے تاہم لارا کرن نے واضح کیا کہ یہ بیچ صرف ناسا کاو¿نٹی کے رہائشیوں کے لئے کھولے جا رہے ہیں اور انہیں پچاس فیصد کھولا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناسا میں جو بیچ نیویارک سٹیٹ کے تحت ہیں ،ان پر نیویارک سٹیٹ کے قوانین کا اطلاق ہوگا۔نیویارک سٹی جو کہ کرونا وائرس وبا کا ہاٹ سپاٹ بنا اور جہاں کرونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں ، میں لاک ڈاو¿ن 13جون تک جاری ہے تاہم ناسا کاو¿نٹی جو کہ نیویارک سٹی کے نواح میں واقع ہے ، میں بیچ کو صرف مقامی شہریوں کے لئے محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ کاو¿نٹی ایگزیکٹو کی جانب سے کیا گیا ہے۔

Nassau County, New York to open beaches at 50% capacity, give residents priority access

Related Articles

Back to top button