اوورسیز پاکستانیزامیگریشن نیوز

کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر ’Chashni Milk and Bubble“ کی گرینڈ اوپننگ

مزیدار اور لذیر مشروبات کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری : کونی آئی لینڈ ایونیو پر ”Chashni Milk and Bubble“ کے نام سے انتہائی لذیز و مزیدار مشروبات کے نئے بزنس کا شاندار افتتاح

”Chashni Milk and Bubble“ کا قیام پاکستانی امریکن کمیونٹی کی وومین بزنس پرسن شبنم اجمل کی جانب سے عمل میں آیا ہے ، گرینڈ اووپنگ کی تقریب میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان شریک

نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک ( یو ایس اے ) میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کا سب سے بڑا بڑا گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو ہے جہاں پر ہزاروںکی تعداد میں پاکستانی امریکن آباد ہیں ۔کونی آئی لینڈ ایونیو کے گردو نواح کو پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد کے علاقے کی وجہ سے ’لٹل پاکستان‘ کے نام سے بھی جانا اور پکارا جاتا ہے ۔کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر قائم پاکستانی امریکن بزنسز میں ایک نئے بزنس کا اضافہ ہوا ہے ۔
مزیدار اور لذیر مشروبات کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری ہے کہ 1061کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر ”Chashni Milk and Bubble“ کے نام سے انتہائی لذیز اور مزیدار مشروبات کے نئے بزنس کا شاندار افتتاح ہو گیا ہے ۔ ”Chashni Milk and Bubble“ کا قیام پاکستانی امریکن کمیونٹی کی وومین بزنس پرسن شبنم اجمل کی جانب سے عمل میں آیا ہے ۔

کونی آئی لینڈ ایونیو پر ”Chashni Milk and Bubble“ کے گرینڈ اووپنگ کی پر وقار اور شاندار تقریب گذشتہ ہفتے منعقد ہوئی جس میں شبنم اجمل نے اپنی ٹیم، اہل خانہ اور دوست احباب سمیت کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات کے ساتھ مل کر ”Chashni Milk and Bubble“ کا افتتاح کیا۔تقریب میں شبنم اجمل نے کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت ذکیہ خان سمیت اپنے اہل خانہ اور دوست احباب کے ساتھ مل کر چاشنی ملک اینڈ ببلک ٹی کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ جونہی فیتہ کاٹ کر چاشنی ملک اینڈ ببل ٹی کا افتتاح کیا گیا تو تقریب تالیوں سے گونج اٹھی ۔

شرکاءاور مہمانان خصوصی کو ”Chashni Milk and Bubble“ کے مشروبات پیش کئے گئے جنہیں سب نے بہت پسند کیا اور شبنم اجمل اور ان کی ٹیم کو نئے بزنس کے قیام پر مبارکباد دی اور ان کے بزنس کی کامیابی کے لئے ڈھیروں دعائیں دیں اور پرخلوص اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شبنم اجمل کا کہنا تھا کہ ”Chashni Milk and Bubble“ کے مشروبات ، ذائقے میں بہترین اور اپنی مثال آپ ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ہی نہیں بلکہ بروکلین ، نیویارک میں اپنے کسٹمرز کو بہترین خدمات فراہم کریں گے ۔

ذکیہ خان سمیت دیگر مہمانان خصوصی کا کہنا تھا کہ بلا شبہ شبنم اجمل نے کونی آئی لینڈ ایونیو پر مشروبات کے حوالے سے بہترین بزنس کا آغاز کیا ہے ۔ پوری کمیونٹی کو ان کی ہر ممکن سپورٹ کرنی چاہئیے تاکہ ان کا بزنس دو دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے ۔

Related Articles

Back to top button