اوورسیز پاکستانیز

سرور چوہدری کا بریگیڈئیر (ر) حافظ فرید احمد کے اعزاز میں عشائیہ

نیویارک میں حافظ فرید احمد کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں دوست احباب اور کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات کی شرکت

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیتفارماسسٹ سرور چوہدری کی جانب سے امریکہ کے نجی دورے پر آئی پاکستان کی معروف شخصیت بریگیڈئیر (ر) حافظ سید فرید احمد کے اعزاز میں یہاں ٹرکش ریسٹورنٹ بروکلین میںعشائیہ دیا گیا ۔ عشائیہ میں چوہدری سیف، راجہ آزاد گل ، چوہدری افتخاراحمد تارڑ ، ساجد محمود، ہاشمی صاحب (اسلام آباد) ، اٹارنی مجاہد خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

 

بریگیڈئیر (ر) حافظ سید فرید احمد امریکہ کے نجی دورے پر ہیں اور کمیونٹی کی مقامی شخصیت چوہدری سیف کے مہمان ہیں ۔عشائیہ میں سرور چوہدری نے اپنی اور شرکاءکی جانب سے بریگیڈئیر (ر) حافظ سید فرید احمد کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ عشائیہ کے دوران شرکاءنے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔

Urdu News USA

Related Articles

Back to top button