اوورسیز پاکستانیز

نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی کا ارشد شریف کی شہادت پر اظہار تعزیت

” پاکستانی امریکن کمیونٹی ایکسی لینس “ (پیس ۔PACE) کے سعید حسن کے زیر اہتمام ارشد شریف کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس

نیویارک ( اردو نیوز ) نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی نے سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف حق اور سچ کا جھنڈا بلند رکھنے والے جرات مند صحافی تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

 

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم ” پاکستانی امریکن کمیونٹی ایکسی لینس “ (پیس ۔PACE) کے سعید حسن کے زیر اہتمام ارشد شریف کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں سینئر صحافیوں جہانگیر خٹک ، آصف جمال ، محسن ظہیر کے علاوہ کمیونٹی قائدین بشیر قمر، وکیل انصاری سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔

 

Fateh e Khawani for Arshad Sharif in New York organized by Saeed Saeed Hassan of PACE
Fateh e Khawani for Arshad Sharif in New York organized by Saeed Saeed Hassan of PACE

سعید حسن کا کہنا تھا کہ نیویارک میں تعزیتی اجلاس منعقد کرنے کا مقصد ارشد شریف مرحوم کے سوگوار خاندان کو یہ پیغام دینا ہے کہ امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

سینئر صحافیوں جہانگیر خٹک اور آصف جمال کا کہنا تھا کہ ہم ارشد شریف کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے سفاکانہ قتل کی شفاف تحقیقات کروا ئی جائے ۔

کمیونٹی قائدین بشیرقمر، وکیل انصاری سمیت تعزیتی اجلاس میں شریک دیگر کا کہنا تھا کہ ارشد شریف نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ۔ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔کمیونٹی قائدین کا کہناتھا کہ ارشد شریف ، اپنی جرات اور بہادری سے صحافت کے شعبے میں جو میراث چھوڑی ہے ، اس آگے بڑھانا ہوگا ۔

نیویارک کے علاوہ امریکہ بھر میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے ارشد شریف کی شہادت پر اظہار افسوس اور اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

Related Articles

Back to top button