پاکستاناوورسیز پاکستانیز

چوہدری اکرم رحمانیہ کی نیویارک واپسی ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

ناسا کاو¿نٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ سے کمیونٹی اور دوست احباب کا پاکستان میں بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت اور ناسا کاؤنٹی ، لانگ آئی لینڈ کے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ پاکستان سے نیویارک واپس پہنچ گئے ہیں ۔ وہ اپنے بھائی کے انتقال کی وجہ سے پاکستان گئے تھے ۔ نیویارک پہنچنے پر کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان اور دوست احباب کی جانب سے چوہدری اکرم رحمانیہ سے ان کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ ، غم اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ چوہدری اکرم رحمانیہ کے بھائی کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

چوہدری اکرم رحمانیہ نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میںشریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موجودگی کی وجہ سے امریکہ میں جن دوست احباب نے فون کرکے مجھ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ایسے دوست احباب کہ جن سے فون پر بات نہ ہو سکی ، میں سب کا مشکور و ممنوں ہوں اور سب سے اپیل ہے کہ وہ میرے بڑے بھائی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا رہیں۔

Related Articles

Back to top button