پاکستان

نیویارک : چوہدری ساجد الٰہی کی اہلیہ اور چوہدری مقصود الٰہی کی بھاوج کا انتقال

شفقت سلطانہ ،49سالہ ، کی تین دن سے طبیعت خراب تھی ، ڈاکٹرز نے ویڈیو کال چیک اپ کے بعد ادویات تجویز کیں ،تیسرے روز طبیعت خراب ہوئی اور انتقال کر گئیں

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک ) کے مقامی رکن چوہدری ساجد الٰہی کی اہلیہ اور کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت چوہدری مقصود الٰہی کی49سالہ بھاوج محترمہ شفقت سلطانہ سوموار کی رات انتقال کر گئیں ۔ بتایا گیا ہے کہ محرمہ شفقت سلطانہ کی تین روز سے طبیعت خراب تھی ۔انہوں نے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ جنہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے ان کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات کھانے کا مشورہ دیا ۔ چوہدری ساجد الٰہی نے اپنی اہلیہ کی فارمیسی کو کال کی جنہوں نے ،گھر پر ادویات پہنچا دی ۔ دوروز دوائی کھانے کے بعد بھی شفقت سلطانہ کو کوئی خاص افاقہ نہ ہوا ۔ اس دوران سوموار کی رات ان کی طبیعت خراب ہوئی اور انہوں نے سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی جس پر ان کے گھروالوں نے ایمبولنس کال کی ۔ ایمبولنس والوں نے فون پر شفقت سلطانہ کو سانس دلوانے کے حوالے سے اقدام کرنے کی ہدایت کی ۔ اس دوران ایمبولنس پہنچ گئی ۔ میڈیکل عملے نے گھر پہنچ کر جب شفقت سلطانہ کا معائنہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ہیں ۔ مرحومہ کے پسماندگان میں بارہ سال کا اکلوتا بیٹا اور شوہر ہیں ۔
مرحومہ کے بھائی چوہدری مقصود الٰہی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سب فیملی کے ارکان کرونا وائرس کی وجہ سے ایک ماہ سے اپنے گھروں میں موجود تھے اور ہر ممکن احتیاط کررہے تھے ۔ بھابھی کی تین روز قبل اچانک طبیعت خراب ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ اللہ کو پیاری ہو گئیں ۔
چوہدری نوید گوندل ، چوہدری جہانزیب گوندل ، چوہدری آصف عرفان گوندل ، ناصر اعوان ، شیخ اشفاق، چوہدری جاوید چیچی ، ملک جمیل ، سجاد بٹ ، چوہدری حمزہ گوندل ، عارف ندیم بٹ،شیخ عارف، بلال عارف شیخ ، چوہدری اعظم وریاہ، چوہدری طارق وریاہ ، چوہدری طارق محمود وریاہ (اٹلی)، محمد نوید ،چوہدری اقبال وڑائچ، چوہدری سجاد، چوہدری عمر حیات ، مجید ڈار، میر عرفان ، پرویز بٹر، چوہدری شمشاد سندھو، شیخ خالد ، شیخ ،صوفی مشتاق کمبوہ ،ڈاکٹرانیس ،عثمان ، چوہدری انور، چوہدری ارشد وڑائچ،چوہدری اکرم ورائچ،طاہر شاہ منصور پہلوان سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے چوہدری ساجد الٰہی سے ان کی اہلیہ جبکہ چوہدری مقصود الٰہی اور چوہدری طارق محمود ، چوہدری محمد اشرف وریاہ(انگلینڈ) ، چوہدری محمد بوٹا وریاہ ، حاجی محمد افضل وریاہ ،چوہدری خالد محمود، چوہدری راشد،چوہدری ناصر ٹیپو، چوہدری محمد انور وریاہ ، چوہدری عابد وریاہ ، چوہدری محمد اسلم وریاہ (انگلینڈ )، چوہدری آصف وریاہ ، چوہدری سعید وریاہ (ڈنمارک)، چوہدری عثمان اعجاز وریاہ ،ظہیر بھٹی سے ان کی بھاوج کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور انہیں صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

 

…………………………

Pakistani American

Related Articles

Back to top button