اوورسیز پاکستانیزخبریں

نیوجرسی میں امریکن مسلم کونسل کا گرینڈ عید گالا ڈنر

سی خان کے زیر اہتمام گالا ڈنر میں نیوجرسی سے تعلق رکھنے والی اہم امریکی منتخب و پبلک حکام کے علاوہ مسلم امریکن کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

نیوجرسی (اردونیوز ) مسلم امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام یہاں نیوجرسی میں عید الفطر کی خوشی میں گرینڈ عید گالا ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ سیم خان سمیت ٹیم امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام رائل البرٹ پالیسی میں منعقدہ عید گالا ڈنر میں نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے اہم امریکی ریاستی و فیڈرل پبلک حکام اور منتخب قائدین سمیت مسلم اور ساو¿تھ ایشن امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

رائل البرٹ پیلس میں دئیے جانیوالے اس عظیم الشان عید گالا ڈنر میں مسلم امریکن کمیونٹی کے ارکان روایتی مسلم ملبوسات میں ملبوس ہو کر آئے ۔ سیم خان سمیت ٹیم امریکن مسلم کونسل کی جانب سے تمام شرکاءکو عید کی مبارکباد دی گئی اور ان کے لئے پرخلوص تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
سیم خان کا کہنا تھا کہ نیوجرسی میں کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ تین سالوں کے دوران سرگرمیوں محدود رہی ہیں تاہم وبا کے خاتمے کے بعد گرینڈ گالا ڈنر کا اہتمام نہ صرف مسلم امریکن کمیونٹی کی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں بحال کرنا ہے بلکہ گالا ڈنر کی صورت میں سب کو ایک ساتھ مل بیٹھنے کا موقع بھی فراہم کرنا ہے

تقریب میں شریک اہم پبلک و منتخب حکام نے بھی مسلم امریکن کمیونٹی کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ سب مسلم کمیونٹی کی خوشیوں میں شریک ہیں ۔ گالا ڈنر میں شرکاءکی تواضع روایتی کھانوں اور میوزک سے کی گئی ۔ اس موقع پر اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز بھی پیش کئے گئے ۔

Related Articles

Back to top button