اوورسیز پاکستانیزپاکستانخبریں

پاکستانی امریکن ڈاکٹرفرح عباسی کا اعزاز

Dr. Farha Abbasi Recognized as Top Woman Faith Leader in the U.S. for Outstanding Service to Humanity

پاکستانی نژاد امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر فرح عباسی کو امریکا کی خواتین رہنماو¿ں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے

واشنگٹن (اردو نیوز) پاکستانی امریکن ماہر نفسیات ڈاکٹر فرح عباسی کو امریکہ کی خواتین رہنماوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فرح عباسی نے نفسیاتی مسائل کے علاج میں ایمان اور ثقافت کی افادیت کو تسلیم کرایا ہے۔امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر سردار مسعود احمد سمیت دیگر کی جانب سے ڈاکٹرفرح عباسی کو اعلیٰ اعزاز ملنے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔

واشنگٹن میں امریکی وزیر صحت کی میزبانی میں وومن آن دی فرنٹ لائنز: سیلیبریٹنگ ویمن فیتھ لیڈرز کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر فرح عباسی کو ایوارڈ دیا گیا۔مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں کام کرنے والی ڈاکٹر فرح عباسی نےکا کہنا ہے کہ ذہنی بیماریوں کے علاج میں مذہب اور سماجی پس منظر اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیتھ لیڈرز، کمیونٹی لیڈرز اور ماہر نفسیات کو مل کر کام کرنا چاہیے اور انہیں ایوارڈ اسی کام پر دیا گیا ہے۔ڈاکٹرفرح عباسی کا مزید کہنا ہے کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، اس کے لئے میں مشکور ہوں اور یہ میرے لئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے ۔

 

اردو نیوز

Related Articles

Back to top button