پاکستان

ڈاکٹر آصف محمود کی کانگریشنل پرائمری الیکشن میں فتح ، خاوربیگ کا استقبالیہ

کیلی فورنیا کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ 40سے پاکستانی نژاد امیدوار برائے کانگریس مین ڈاکٹر آصف محمودنے ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن میں 76ہزار سے زائد ووٹ لے کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے

نیویارک (اردو نیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیات مرزا خاور بیگ کی جانب سے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ 40سے پاکستانی نژاد امیدوار برائے کانگریس مین ڈاکٹر آصف محمود جنہوںنے حال ہی میں ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن میں 76ہزار سے زائد ووٹ لے کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے ، کے اعزاز میں بڑا استقبالیہ دیا گیا اور نومبر میں ہونیوالے اُن کے جنرل الیکشن کے لئے 56ہزار پانچ سو ڈالرز کی فنڈ ریزنگ بھی کی گئی ۔

ڈاکٹر آصف محمود جو کہ ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد پہلی بار نیویارک آئے تھے ، خاور بیگ کی دعوت پر ویسٹ چیسٹر، نیویارک میں واقع ان کی رہائشگاہ پر پہنچے تو خاور بیگ نے اپنے بھائی مرزا سجاول بیگ سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض ضمیر احمد چوہدری نے ادا کئے ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ چوہدری نوید وڑائچ نے تلاوت کی سعادت حاصل کی ۔

استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ڈاکٹر طارق ابراہیم، احمد جان ،ڈاکٹررضوان نعیم ، ڈاکٹر اعجاز، اسد چوہدری ، نوید انور(شکاگو) ، تیمور رانا (کیلی فورنیا ) ،افضل چوہدری (لندن )، ضمیر احمد چوہدری ،چوہدری پرویز ریاض،سیم خان ، آصف بیگ ،چوہدری نوید وڑائچ ، فیصل ارشاد، وسیم سید، میاں ظفر ایڈوکیٹ ، انعام باجوہ ،افضل باجوہ ،یوسف باجوہ ،چوہدری حمزہ افضل ، چوہدری معیذ افضل ،سعید حسن ، سید عدنان بخاری، شاہد وسیم وڑائچ،وحید سلطان،حاجی بوٹا ، چوہدری عبدالحمید، میاں نثار احمد،علی چیمہ ،مسرور، فیض احمد،چوہدری سلمان ،چوہدری طیب، عامر ساہی ،ڈاکٹر منظور بھٹی ،صیام،حمزہ ، چوہدری عامر، حاجی صاحب بروکلین، چوہدری رشید، شاہد حسن ، میاں محمود،سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

ڈاکٹر آصف محمود نے مرزا خاور بیگ سمیت تمام ساتھیوں کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کانگریس مین منتخب ہوتے ہیں تو امریکی ایوان نمائندگان میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی امریکن اور ساو¿تھ ایشن امریکن (مرد)مسلم کانگریس مین ہوں گے ۔

ڈاکٹرآصف محمود جنہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے لے کر اہم امریکی شخصیات کی تائید حاصل ہے ، کا مزید کہنا تھا کہ کانگریشنل الیکشن میں ان کی کامیابی ، پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کامیابی ہو گی ۔ڈاکٹر آصف محمود کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن میں انہوں نے اپنے حریف امیدوار کے مقابلے میں کہیں زیادہ ووٹ لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ نیابت میں ڈیڑھ فیصد جنوبی ایشائی ووٹرز جن میں سے عشائیہ صفر تین فیصد پاکستانی ہیں لیکن پرائمری الیکشن میں 76ہزار سے زائد ووٹ ملنے کا واضح مطلب ہے کہ مقامی آبادی اور لوگ مجھ پر اعتماد کررہے ہیں ۔

ڈاکٹر آصف نے واشنگٹن ڈی سی سمیت امریکہ میں اہم ایوانوں اور فورمز پر پاکستان ، کشمیر کاز، رونگیا مسلمانوں کے لئے خدمات ، پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کے لئے ویزے کے مسائل ، کورونا وبا کے دوران مڈل ایسٹ میں کام کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے فائزر اور کورونا ویکسین کی لاکھوں کی تعداد میں امریکہ سے مفت حصول سمیت اہم امور میں انجام دی جانیوالی اپنی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی امریکن ایوان نمائندگان جیسے اہم فورم میں اپنی نمائندگی خود کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن ، قانون و پالیسی ساز ایوانوں میں موجود ہوں گے تو نہ صرف امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی بلکہ اپنے آبائی وطن کےلئے بھی اہم کردارادا کر سکیں گے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ یو ایس کانگریس میں ہم اپنی نمائندگی خود کریں ۔

مرزا خاور بیگ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آصف محمود نے امریکی سیاست میں مسلسل امریکہ کے قومی نظام کا حصہ بن کر اپنا ایک نام اور پہچان بنائی ۔پرائمری الیکشن میں ان کی فتح ، پوری کمیونٹی کے لئے باعث فخر اور حوصلہ افزا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آصف محمود نے امریکی منتخب سیاست میں پرائمری الیکشن جیت کر جو مقام حاصل کیا ہے ، یہ مقام پہلے کوئی حاصل نہیں کر سکا۔ اب ہمیں فائنل کوشش کرکے ان کو امریکی کانگریس تک پہنچانا ہے ۔

خاور بیگ نے کہا کہ امریکہ میں ہماری دوسری اور تیسری نسلیں پروان چڑھ رہی ہیں اور ڈاکٹر آصف محمود سے امریکہ میں ہمارا ، امریکی کانگریس میں نمائندگی کا سلسلہ شروع ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھر میں بسنے والی پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی کو ڈاکٹر آصف کی الیکشن فنڈنگ سمیت انتخابی مہم میں بھرپور مدد کرنی چاہئیے ۔اُن کی کامیابی سے کمیونٹی کے لئے آگے بڑھنے کے راستے کھلیں گے۔

استقبالیہ میں موجود پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات کی جانب سے بھی ڈاکٹر آصف محمود کی گذشتہ بیس سے زائد سالوں میں امریکہ میںپاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات جان کو خوش گوار حیرت کا اظہار کیا گیا اور ڈاکٹر آصف محمود کو یقین دلایا گیا کہ وہ ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن کے بعد نومبر میں ہونےو الے جنرل الیکشن میں ان کی بھرپور سپورٹ کریں گے ۔

Dr Asif Mahmood for Congress, Urdu News USA

Related Articles

Back to top button