اوورسیز پاکستانیز

نیوجرسی میں نمل یونیورسٹی کےلئے فنڈ ریزنگ ، ایک لاکھ ڈالرز سے زائد فنڈ ز جمع، ولید اقبال، علیمہ خان اور سلمان احمد کی خصوصی شرکت

نیوجرسی (اردو نیوز ) عمران خان کے زیر اہتمام پاکستان میں قابل ، باصلاحیت افراد کے لئے قائم کردہ جدید عالمی معیار کی نمل یونیورسٹی کے لئے یہاں فنڈ ریزنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ولید اقبال، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور معروف گلوکار سلمان احمد نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کے انعقاد میں امتیاز علی ،نوید وڑائچ ،عمران اقبال اور ظفر چیمہ سمیت ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا جبکہ تقریب میں پاکستان اتحریک انصاف نیویارک ، واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر ریاستوں کے عہدیداران اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
فنڈریزنگ سیشن میں نظامت کے فرائض فائق صدیقی نے اپنے مخصوص ولولہ انگیر انداز میں انجام دئیے جس کی وجہ سے شرکاءمتحرک ہوئے اور انہوں نے دل کھول کر نمل یونیورسٹی کےلئے فنڈز دئیے ۔ ولیل اقبال نے خطاب کے دوران کہا کہ نمل یونیورسٹی عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال کے بعد ایک قابل قدر منصوبہ ہے ۔ اس منصوبے سے ملک میں مستحق افرادکو عالمی معیار کی اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی اور یہ ایک سنگ میل منصوبہ ثابت ہوگا
علیمہ خان نے نمل یونیورسٹی کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا ۔ تقریب میں سلمان احمد نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا ۔

Related Articles

Back to top button