پاکستان

بائیڈن نے سیاہ فام خاتون کاملادیوی حیرث کو نائب صدر کا امیدوار نامزد کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

کاملا حیرث امریکی تاریخ میں نائب صدر کے عہدے کے لئے نامزد ہونیوالی پہلی سیاہ فام اور پہلی ساوتھ ایشین خاتون بن گئی ہیں

کاملا حیرث کی والدہ انڈیا میں پیدا ہوئیں جبکہ ان کے والد کا جمیکا سے تعلق ہے۔ان کے والدین کی ملاقات 60 کی دہائی میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ، برکلے میں ہوئی

واشنگٹن (اردونیوز )امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کاملاحیرث کا اپنے وائس پریذیڈنٹ کے عہدیدار کے طور پر انتخاب کر لیا ہے۔یوں کاملاحیرث امریکی تاریخ میں نائب صدر کے عہدے کے لئے نامزد ہونیوالی پہلی سیاہ فام اور پہلی ساوتھ ایشین خاتون بن گئی ہیں ۔
کاملا حیرث کی والدہ انڈیا میں پیدا ہوئیں جبکہ ان کے والد کا جمیکا سے تعلق ہے۔ان کے والدین کی ملاقات 60 کی دہائی میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ، برکلے میں ہوئی ۔
کاملا حیرث براک اوبامہ کے بعد دوسری سیاہ فام خاتون ہیں کہ جو صدارتی الیکشن میں امیدوار نامزد ہوئیں ہیں جبکہ وہ ہیلری کلنٹن، جیرالڈائن فیرارو، ہیلری کلنٹن اور سارہ پیلن کے بعد چوتھی خاتون ہیں کہ جو صدارتی الیکشن کے میدان میںڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے ساتھ اتریں گی ۔

 

 

 

Related Articles

Back to top button