اوورسیز پاکستانیز

اوورسیز پاکستانی PTIکا الیکشن ٹکٹ حاصل کرنا چاہیں گے!!!

ماضی میں الیکشن کے موقع پر پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے سرگرم ارکان شہباز گل امریکہ میں یو ٹیوبر اور سلمان احمد سوشل میڈیا پر ہی سرگرم ہیں

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑے جانے کے بعد صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں میں الیکشن لڑنے کئے خواہشمند وں میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑے پر تول رہے تھے ۔ ایسے امیدواروں میں سے بیشتر یا تو اب ڈبل مائنڈڈ ہیں یا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے ان کے جذبات ’ٹھنڈے‘ پڑے نظر آرہے ہیں ۔

چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح طور پر کہہ دیا گیا ہے کہ پاکستان میں الیکشن اعلان کے مطابق آٹھ فروری کو ہی ہوں گے اور جلد شیڈول کا اعلان بھی کر دیا جائیگا۔

عمران خان کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل جو کہ عدالت سے ایک ماہ کی اجازت لے کر امریکہ آئے تھے ۔ امریکہ آمد کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ عدالتی کی جانب سے دی گئی مدت سے پہلے پاکستان پہنچ جائیں گے لیکن مدت پوری ہونے سے قبل ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستان کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، امریکہ میں قیام میں ہی عافیت جانی ہے اور اب امریکہ میں یوٹیوبر بن گئے ہیں ۔

پاکستان میں ماضی میں ہونے والے دو الیکشن کے موقع پر امریکہ سے پی ٹی آئی اور عمران خان کے سپورٹرز، الیکشن میں حصہ لینے کے لئے الیکشن کے موقع پر خصوصی طور پر پاکستان گئے تھے ۔ ان میںسے بیشتر کا کہنا ہے کہ اگر آٹھ فروری کو الیکشن ہو جاتے ہیں تو فی الحال ، پاکستان جانے کا ارادے کم ہی ہیں ۔گلوکار سلمان احمد جو کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی الیکشن مہم میں ہمیشہ پیش پیش رہے، بھی امریکہ میں مقیم ہیں اور وہ اب زیادہ تر سوشل میڈیا پر ہی سرگرم نظر آرہے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button