اوورسیز پاکستانیز

رانا اشفاق سے دوست احباب کا اظہار تعزیت

دوست احباب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نےرانا اشفاق سے ان کی بھانجی کے جواں سال شوہر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے

نیویارک : پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی سماجی و کاروباری شخصیت ، راجپوت ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے صدراور مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے رانا محمد اشفاق سے دوست احباب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے ان سے ان کی بھانجیکے جواں سال شوہر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔دوست احباب نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند کرنے کے ساتھ ساتھ پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
رانا محمد اشفاق نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ مرحوم کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔

Related Articles

Back to top button