پاکستان

عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے براہ راست سوال کر دیا

پاکستان میں ایک جمہوری حکومت کو کٹھ پتلی حکومت سے تبدیل کرکے کیا پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو کم کیا ہے یا بڑھایا ہے ؟عمران خان کا بائیڈن سے سوال

 اسلام آباد (اردو نیوز ) پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان جو کہ اپنی حکومت کے آخری ادوار سے لے کر حکومت کے خاتمے تک بائیڈن انتظامیہ پر براہ راست تنقید کرنے سے گریز کررہے تھے ، اب کھل کر بائیڈن انتظامیہ کے سامنے آگئی ہے ۔
عمران خان کی جانب سے سوموار کو ایک غیر معمولی ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں سابق وزیر اعظم نے بائیڈن انتظامیہ سے براہ راست مخاطلب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ

”میرا بائیڈن انتظامیہ سے سوال ہے ؟پاکستان میں حکومت گرانے کی سازش کرکے 22 کروڑ عوام کے اوپر ایک جمہوری طریقہ کار سے منتخب وزیراعظم کو ہٹاکر کٹھ پتلی وزیراعظم کی حکومت مسلط کی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ کیا آپ نے پاکستان میں امریکا مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھاوا دیا؟
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وائٹ ہاو¿س سمیت امریکہ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعدد بار کہا جا چکا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے سیاسی و اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی ۔

Related Articles

Back to top button