اوورسیز پاکستانیز

ملک جمیل ، شان ملک و برادران کی والدہ مرحومہ کےلئے قرآن خوانی و دعا

ملک جمیل ، شان ملک ، افضل ملک، زاہد ملک اور حافظ عمران ملک کی والدہ مرحومہ کی وفات پر دوست احباب اور کمیونٹی کا اظہار تعزیت

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات ملک جمیل ، شان ملک ، افضل ملک، زاہد ملک اور حافظ عمران ملک کی والدہ مرحومہ جن کا گذشتہ ہفتے انتقال ہو گیا تھا، کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مکی مسجد بروکلین ، نیویارک میں نماز عصر سے لے کر نماز مغرب تک فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی ۔

پیر سید صفدر حسین شاہ نے ختم شریف پڑھا جبکہ مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے دیں اسلام میں قرآن و فاتحہ خوانی کی اہمیت، اولاد کے فرائض ، والدین کے مقام اور والدین کی وفات کے بعد ان کو ایصال ثواب اور ان کے نام پر کئے جانیوالی کار خیر کی تعلیمات و احکامات پر روشنی ڈالی ۔ صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ نے ملک برادران کی والدہ مرحومہ اور والد مرحوم کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔ نعت خوان محمد اصغر چشتی نے بار گاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

 

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی جانب سے ملک برادران سے ان کی والدہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔ ملک جمیل ، شان ملک ، افضل ملک، زاہد ملک اور حافظ عمران ملک کی جانب سے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جو انکے غم میں شریک ہوئے ۔

 

Syed Mir Hussain Shah, Syed Safdar Hussain Shah, Syed Tasawar ul Hassan Shah, Asghar Chishti
Syed Mir Hussain Shah, Syed Safdar Hussain Shah, Syed Tasawar ul Hassan Shah, Asghar Chishti

 

Clairmontbay
Clairmontbay

Related Articles

Back to top button