اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

تحریک انصاف امریکہ کے رہنما ظفر چیمہ کی والدہ کا انتقال، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

چوہدری ظفر اقبال چیمہ و برادرز کی والدہ مرحومہ کی مکی مسجد نیویارک میں نماز جنازہ ادا کی گئی

چوہدری ظفر اقبال چیمہ و برادرز کی والدہ مرحومہ کی مکی مسجد بروکلین (نیویارک ) میں نماز جنازہ ادا کی گئی ، پی ٹی آئی یو ایس اے کے مقامی قائدین کے علاوہ کمیونٹی کی مقامی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت
مرحومہ کے جسد خاکی کو نیویارک کے جان ایف کینیڈ ی ائیر پورٹ سے پاکستان روانہ کر دیا گیا جہاں ان کی تدفین ان کے آبائی بھکووالے قبرستان ویرو والہ میں کی گئی
ظفر چیمہ کی جانب سے کمیونٹی اور ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ مرحومہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں

نیویارک ( اردونیوز )چوہدری محمد اشرف چیمہ کی زوجہ محترمہ ، چوہدری ناصر محمود چیمہ ، چوہدری ظفر اقبال چیمہ (رہنما پاکستان تحریک انصاف یوا یس اے)، چوہدری مظہر چیمہ ، چوہدری حافظ اظہر چیمہ اور چوہدری اکرم چیمہ والدہ مرحومہ گذشتہ ہفتے نیویارک میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔

چوہدری ظفر اقبال چیمہ و برادرز کی والدہ مرحومہ کی نیویارک میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ۔ مکی مسجد بروکلین (نیویارک ) میں نماز جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف نیویارک اور یو ایس اے کے مقامی قائدین اور ارکان کے علاوہ کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مکی مسجد کے امام قاری اسامہ احمد نے نماز جنازہ سے قبل دین اسلام میں زندگی اور موت سے متعلق اسلامی تعلیمات اور مرحومین کے پسماندگان کے فرائض و حقوق کے بارے میں خصوصی بیان کیا ۔قاری اسامہ احمد کی جانب سے مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد مرحومہ کی مغفر ت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ نماز جنازہ کے شرکاءنے ظفر چیمہ اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مرحومہ کے جسد خاکی کو نیویارک کے جان ایف کینیڈ ی ائیر پورٹ سے پاکستان روانہ کر دیا گیا جہاں ان کی تدفین ان کے آبائی بھکووالے قبرستان ویرو والہ میں کی گئی ۔

ظفر چیمہ کی جانب سے کمیونٹی اور ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ مرحومہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔

Related Articles

Back to top button