خبریں

پاکستانی گالفر حرا نوید کی امریکہ میں گالف کے میدان میں کامیابیاں

حرا نویدپاکستانی اور مسلم گالفر ہیں کہ جنہوں نے امریکہ میں ”سمٹرا ٹور“ (Symtera Tour) کے دوسرے لیول کے لئے کھیلنے کے لئے کوالیفائی کیا ہے

حرا ،لیڈیز پروفیشنل گالف ایسوسی ایشن کے کوالیفائنگ سکول کاسیکنڈ سٹیج کا میچ اکتوبر میں فلوریڈا ،میں کھیلنے جائے گی ۔ وہ اس دوران نیویارک میں پریکٹس کررہی ہیں

نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستای گالف پلئیر حرا نوید نے امریکہ میں گالف کے میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کر لی ہیں ۔ وہ پہلی پاکستانی اور مسلم گالفر ہیں کہ جنہوں نے امریکہ میں ”سمٹرا ٹور“ (Symtera Tour) کے دوسرے لیول کے لئے کھیلنے کے لئے کوالیفائی کیا ہے ۔ ”سمٹرا ٹور“ میں کھیلنے کے لئے دنیا بھر سے دو سو کے قریب لڑکیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور ان میں 23سالہ حرا نوید بھی شامل ہیں جنہوں نے پہلے ”سمٹرا ٹور“ کا پہلا لیول کھیلا اور اب دوسرے لیول کے لئے کھیلنے جا رہی ہیں۔

Hira Naveed, Golfer
Hira Naveed, Golfer

واضح رہے کہ امریکہ میں ”لیڈیز پروفیشنل گالف ایسوسی ایشن “(LPGA) کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے لازم ہے کہ گالفر ”سمٹرا ٹور“ کے تمام لیول کامیابی سے کھیلے ۔ حرا نوید اگر ”سمٹرا ٹور“ کے تمام لیول کامیابی سے کھیلنے کے بعد ”لیڈیز پروفیشنل گالف ایسوسی ایشن “(LPGA) کے لئے کوالیفائی کر جاتی ہیں تو وہ گالف کے میدان میں اس لیول پر پہنچنی والی پہلی پاکستانی و مسلم گالفر ہوں گی ۔
حرا نوید بیکن ہاوس ، والٹن روڈ لاہور کی طالب علم تھیں۔ انہوں نے گیریژن گالف کلب سے گالف کھیلنا شروع کی ۔ اس دوران انہیں سال2007میں اپنی فیملی کے ساتھ پرتھ ، آسٹریلیا منتقل ہو نا پڑ گیا تاہم انہوں نے اپنا گالف کھیلنے کا شوق جاری رکھا ۔سال 2016میںحرا ، اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ آگئیں اور انہوں نے پیپر ڈائن یونیورسٹی کیلی فورنیا میں داخلہ لیا جہاں سے کمیونی کیشن میں ڈگری مکمل کرنے کے بعد امریکہ میں پروفیشنل گالف کھیلنا شروع کر دی ۔ اس دوران ان کا انتخاب ”سمٹرا ٹور“ (Symtera Tour) کے لئے ہو گیا جس کے پہلے کے بعد اب وہ دوسرے لیول میں پہنچ گئی ہیں ۔
حرا نوید کے والد جو کہ پہلے آسٹریلیا میں ایک ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی میں کام کرتے تھے ، پھر انہوں نے اپنا ریسٹورنٹ بزنس شروع کیا ، کا کہنا ہے کہ حرا ،لیڈیز پروفیشنل گالف ایسوسی ایشن کے کوالیفائنگ سکول کاسیکنڈ سٹیج کا میچ اکتوبر میں فلوریڈا ،میں کھیلنے جائے گی ۔ وہ اس دوران نیویارک میں پریکٹس کررہی ہیں ۔

 

Related Articles

Back to top button