پاکستانبین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ کی 2024صدارتی الیکشن کی تیاریاں

صدارت سے سبکدوش ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار واشنگٹن ڈی سی آئے اور یہاں ایک تقریر کو سیاسی تجزئیہ نگار ان کے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا عندئیہ قرار دے رہے ہیں

واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز یو ایس اے ) سابق صدر ڈونلڈ ٹرم پ کی جانب سے سال 2020میں صدارتی الیکشن میں شکست کے بعد آئندہ سال2024میں ہونیوالے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے اور ایک بار پھر واو¿ٹ ہاوس میں براجمان ہونے کے عندئیہ مل رہے ہیں ۔صدارت سے سبکدوش ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار واشنگٹن ڈی سی آئے اور یہاں ایک تقریر کو سیاسی تجزئیہ نگار ان کے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا عندئیہ قرار دے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ صدارتی الیکشن کو متنازعہ قرار دیا تھا اور آخری وقت تک کوشش کی تھی کہ صدارتی الیکشن کے نتائج مسترد کر دئیے جائیں تاہم جو بائیڈن الیکشن کے فاتح قرار پائے ۔ دریں اثناءسی این این کی جانب سے کئے جانیوالے ایک سروے میں ڈیموکریٹ ووٹرز کی اکثریت نے رائے دی ہے کہ آئندہ صدارتی الیکشن میں جو بائیڈن کی جگہ پارٹی کو کسی اور کو صدارتی امیدوار کے طور پر لانا چاہئیے

 

یہ بھی پڑھیں ۔ ڈیموکریٹ ووٹرز کی اکثریت نے رائے دی ہے کہ آئندہ صدارتی الیکشن میں جو بائیڈن کی جگہ پارٹی کو کسی اور کو صدارتی امیدوار کے طور پر لانا چاہئیے

تازہ اور اہم تریں خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں ۔ Urdu News USA

Related Articles

Back to top button