پاکستانامیگریشن نیوز

نیویارک کے مسلم ووٹرز گورنر الیکشن میں فیصلہ کن کردار ادا کریں ، ٹام شوازی

نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کو مجھ سے زیادہ کوئی بہتر نہیں جانتا ، گورنر منتخب ہو کر مسلم کمیونٹی کو ہر ممکن مواقع فراہم کرونگا ، ٹام شوازی

نیویارک (اردونیوز) ڈیموکریٹک پارٹی کے گورنر کے لئے پرائمری الیکشن میں امیدوار کانگریس مین ٹام شوازی کا کہنا ہے کہ نیویارک کے مسلم ووٹرز ،گورنر الیکشن میں فیصلہ کن کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے دئیے جانیوالے افطار ڈنر سے خطاب کے دوران کہی۔اس افطارڈنر کا اہتمام مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات ڈاکٹر اعجاز احمد، حبیب احمد، سدری الٹی ناک ، محمد آصف، ڈاکٹراسماءچوہدری ، ذیشان حمید، ڈاکٹر مسعود الحسن ، طارق خان ، ڈاکٹر فاروق خان ،ریاض کھوکھر،تانیہ اور تنویر میر، ڈاکٹر خوندیکر مسعود الرحمان اور فہد راجپوت نے کیا ۔
استقبالیہ میں مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں نظامت کے فرائض فرح موزہ والا نے ادا کئے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما فرح موزہ والا نے،ٹام شوازی کی انتخابی مہم کو باقاعدہ جوائن کر لیا ہے

اردو نیوز یو ایس اے کی رپورٹ کے مطابق کانگریس مین ٹام شوازی کا کہنا ہے کہ مجھ سے زیادہ نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی ، ان کے معاملات کو کوئی نہیں جانتا۔ اگر میں گورنر منتخب ہو گیا تو مسلم کمیونٹی کی ترقی کو یقینی بنانے میں ہر ممکن کردار ادا کرونگا۔ 

ٹام شوازی کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں جیتوں گا یا نہیں ، میں اپنی مسلم امریکن کمیونٹی سے کہوں گا کہ مجھے کامیاب بنائیں اور گورنر کے انتخاب میں فیصلہ کن کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ ٹام شوازی ، لانگ آئی لینڈ (نیویارک ) سے کانگریس مین ہیں۔استقبالیہ میں شریک مسلم کمیونٹی نے ٹام شوازی کو پرائمری الیکشن میں اپنی ہر ممکن سپورٹ کا یقین دلایا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اردو نیوز کو وزٹ کرتے رہیں ۔ اردو نیوز یو ایس اے

 

 

Related Articles

Back to top button