پاکستان

میرے خلاف ووٹ ڈالنے والا غدار ہوگا، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف اور ساتھ چھوڑنے والے اتحادیوں کا نام لئے بغیر کہا کہ اتوار کو قومی اسمبلی میں جو میرے خلاف ووٹ ڈالے گا ، وہ غدار ہوگا

 

اسلام آباد (اردو نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کی شام کو قوم سے اپنے براہ راست نشریاتی خطاب میں کہا ہے کہ اتوار کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی ۔انہوں نے تحریک انصاف اور ساتھ چھوڑنے والے اتحادیوں کا نام لئے بغیر کہا کہ اتوار کو قومی اسمبلی میں جو میرے خلاف ووٹ ڈالے گا ، وہ غدار ہوگا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قوم ووٹ ڈالنے والے غداروں کی شکل یاد رکھے گی اور انہیں بھولے گی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آخر ی بال تک لڑیں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ اسی خطاب میں عمران خان نے عندئیہ دیا کہ اگر وہ وزیر اعظم نہ رہے تو زیادہ تکڑے ہو کر اپنا کردار اد اکریں گے۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں پاکستانی سفارتکار کی جانب سے ایک غیر ملکی سفارتکار سے ملاقات کے حوالے سے بھیجے گئے خط کا مفصل انداز میں ذکر کیا اور کہا کہ میرے خلاف عدم اعتماد ایک سازش ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں میاں نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ ان کے ادوار میں پاکستان میں چارسو ڈرون حملے ہوئے لیکن ان میں سے کسی ایک کہ منہ میں سے ایک لفظ تک نہیں نکلا۔
وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے نشریاتی خطاب دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

Related Articles

Back to top button