اوورسیز پاکستانیز

شبیر گل جزوی صحت یاب ہو کرخدمات خلق پر دوبارہ مامور

شبیر گل نے دوست احباب اور کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان کی علالت اور ہسپتال میں علاج کے دوران ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کیں

نیویارک ( اردو نیوز )خدمات خلق کے حوالے سے نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے رہنما میاں شبیر گل جذوی طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ ہسپتال سے گھر منتقل ہونے اور چند دن گھر پر آرام کے بعد شبیر گل ایک بار پھر خدمات خلق پر مامورہو گئے ہیں ۔ وہ گذشتہ ہفتے برونکس( نیویارک) میں واقع اکنا ریلیف کی فوڈ پینٹری کے اپنے آفس میں آئے اور ضرورت مند اور مستحق افراد میں اشیائے خردو نوش کی تقسیم کے حوالے سے اپنے فرائض انجام دئیے ۔

میاں شبیر گل نے دوست احباب اور کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان کی علالت اور ہسپتال میں علاج کے دوران ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کیں ۔انہوں نے دوست احباب سے کہا کہ وہ انہیں بدستور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔

اہم ترین خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے پڑھتے رہیں
اہم ترین ویڈیوز کے لئے محسن ظہیر کے یوٹیب چینل کو سبسکرائب کریں
اہم ترین ویڈیوز کے لئےاردو نیوز یو ایس اے کے یوٹیب چینل کو سبسکرائب کریں

Related Articles

Back to top button