بین الاقوامی

نیویارک کے سابق گورنراینڈریو کومو کو کتاب کی کمائی واپس کرنے کا حکم

سابق گورنرنیویارک کو کتاب سے 51لاکھ ڈالرز کی آمدن حاصل ہوئی ہے، کتاب کی آمدن واپس لینے کی مشترکہ قرار داد جوائنٹ کمیشن برائے پبلک ایتھکس کی جانب سے منظور کی گئی

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹیٹ کے سابق گورنر اینڈریو کوموسے کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے حوالے سے انہوں نے اپنی جو کتاب لکھی ہے، اس کتاب سے حاصل ہونے والی آمدن فوری طور پر قومی خزانے میںواپس جمع کروائیں ۔ ایک اندازے کے مطابق سابق گورنر کومو کا کتاب سے 51لاکھ ڈالرز کی آمدن حاصل ہوئی ہے ۔ گورنر سے کتاب کی آمدن واپس لینے کی مشترکہ قرار داد جوائنٹ کمیشن برائے پبلک ایتھکس کی جانب سے منظور کی گئی ہے ۔

گورنر سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی آمدن نیویارک سٹیٹ اٹارنی جنرل آفس کے پاس جمع کروائیں ۔ سابق گورنر کے ایک قریبی ذریعہ کا کہنا ہے کہ گورنر مذکورہ اقدام کو غیر آئینی تصور کرتے ہیںاور اس کے خلاف اپنے قانونی حقوق استعمال کریں گے۔سابق گورنر کے وکیل جم میک گائیر کہنا ہے کہ مسٹر کومو کے خلاف مذکورہ اقدام سیاسی انتقامی کاروائی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ گورنر کومو نے کورونا وبا کے حوالے سے ”American Crisis: Leadership Lessons from the Covid-19 Pandemic“ کے عنوان سے کتاب لکھی تھی ۔

Related Articles

Back to top button