اوورسیز پاکستانیز

مریم نواز پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے ، احمد جان

مسلم لیگی ساتھی ، کارکنان اور اوورسیز کمیونٹی کے جمہوریت پسند ارکان چاہتے ہیں کہ اس واقعہ کا سپریم کورٹ نوٹس از خود نوٹس لے

نیب پیشی کے موقع پر پیش آنیوالا واقعہ ثابت کرتا ہے کہ نیاز ی حکومت ایک فاشسٹ حکومت ہے جو اپنے سیاسی مخالفین کو بدترین ریاستی انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے ، احمد جان

نیویارک (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے پارٹی رہنما مریم نواز کی نیب دفترپیشی کے موقع پر پیش آنے والے واقعہ کو مریم نواز پر قاتلانہ حملہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ بھر میں بسنے والے مسلم لیگی ساتھی ، کارکنان اور اوورسیز کمیونٹی کے جمہوریت پسند ارکان چاہتے ہیں کہ اس واقعہ کا سپریم کورٹ نوٹس از خود نوٹس لے اور تحقیقات کرکے واقعہ میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے۔
احمد جان نے مزید کہا کہ نیب پیشی کے موقع پر پیش آنیوالا واقعہ ثابت کرتا ہے کہ نیاز ی حکومت ایک فاشسٹ حکومت ہے جو اپنے سیاسی مخالفین کو بدترین ریاستی انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق نامعلوم افراد کی جانب سے پہلے مریم نواز پر حملے کرواکر انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی کوشش کی گئی اور اب اس تمام واقعہ کا مدعا بھی مریم نواز پر ڈالا جا رہا ہے ۔ اس سے بڑھ کر کھلم کھلا جارحیت کیا ہو سکتی ہے ۔
مسلم لیگ (ن ) نیویارک سٹیٹ کے صدر نے کہا کہ اس واقعہ کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جن حکومتی و نیب شخصیات اور حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، وہ ایف آئی آر بھی درج کی جائے ۔احمد جان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے تمام ساتھی محترمہ مریم نواز ، شریف فیملی اور پارٹی قیادت کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہم ہر ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔

Related Articles

Back to top button