اوورسیز پاکستانیز

نیویارک سٹی کونسل الیکشن :فاطمہ بار یاب کے900سے زائد ووٹ ، کامیاب نہ ہو سکیں

فاطمہ باریاب نے نیویارک کی انتخابی سیاست میں دوسری بار پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی اور کمیونٹی کے وجود کا بھی بھرپور احساس دلوایا

نیویارک ( رپورٹ: شازیہ محسن ) نیویارک میں منگل ، سات نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں پاکستانی نژاد امریکن فاطمہ باریاب کامیاب تو نہ ہو سکیں لیکن انہوںنے نیویارک کی انتخابی سیاست میں دوسری بار پاکستانی و ساؤتھ ایشین کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی اور کمیونٹی کے وجود کا بھی بھرپور احساس دلوایا۔

نیویارک کے علاقے جیکسن ہائٹس( کوینز ) کے سٹی کونسل ڈسٹرکٹ 25کے الیکشن میں موجودہ سٹی کونسل مین شیکر کرشنا5,561ووٹ لے کر دوسری بار کونسل مین منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ان کے مقابلے میں فاطمہ بار یاب نے (آخری اطلاعات تک )901ووٹ حاصل کئے ۔وہ ڈائیورسٹی پارٹی کی جانب سے انتخابی دوڑ میں شامل تھی ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک ینگ خاتون کی حیثیت سے فاطمہ بار یاب کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے نہ صرف امریکی سیاست میں دلچسپی لی بلکہ انتخابی و عملی سیاست میں حصہ بھی لیا ۔ فاطمہ بار یاب کوینز ، نیویارک کے جس جیکسن ہائٹس علاقے سے دوسری بار انتخابی میدان میں آئیں، اس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی دہائیوں سے آباد ہے ۔

تاہم کمیونٹی کے چند ایک ناموں میں فاطمہ بار یاب کا کا نام پاکستانی کمیونٹی کی عملی سیاست میں سرگرم رکن کے طور پر جاری رکھا جائیگا۔

Related Articles

Back to top button