اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

خالد اعوان کی اہلیہ مرحومہ کےلئے22جنوری کو قرآن خوانی ہو گی

قرآن و فاتحہ خوانی نماز ظہر کے فوری بعد ندا لاسلام سنٹر واقع ٹینک ، نیوجرسی میں ہو گی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کی اہلیہ نسرین خالد مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن و فاتحہ خوانی ہفتہ 22جنوری کو ہو گی ۔ قرآن و فاتحہ خوانی نماز ظہر کے فوری بعد ندا لاسلام سنٹر واقع ٹینک ، نیوجرسی میں ہو گی ۔
خالد اعوان کی جانب سے پارٹی ساتھیوں ، دوست احباب سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی اہلیہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن و فاتحہ خوانی میں شریک ہوں ۔
واضح رہے کہ خالد اعوان کی اہلیہ کا چند روز قبل انتقال ہو گیا تھا ۔ وہ دو ہفتے تک شدید علیل رہیں اور پھر اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ نیوجرسی کی مسجد میں ادا کی گئی جس میں پارٹی ساتھیوں کے علاوہ کمیونٹی ارکان شریک ہوئے ۔

تازہ ترین اور اہم خبروں کے لئے اردو نیوز پڑھٹے رہیں ۔۔ اس لنک پر کلک کریں ۔

Related Articles

Back to top button