پاکستان

امریکہ اور کینیڈا میں عید الفطر ، اسلامک سنٹرز میں نماز عید کے بڑے اجتماعات

امریکہ میں امریکی صدر جو بائیڈن ، نیویارک کے مئیر ایرک ایڈمز سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے مسلم امریکن کمیونٹی کو عید الفطر کی مبارکباد دی

نیویارک (اردو نیو ز) امریکہ اور کینیڈا (شمالی امریکہ ) میں سوموار دو مئی کو مسلم کمیونٹی نے عید الفطر منا لی ۔ اس سال نارتھ امریکہ میں مسلم امریکن کمیونٹی نے ایک ہی دن عید منائی ۔

نارتھ امریکہ بھر کی مساجد اور اسلامک سنٹرز میں نماز عید الفطر کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں بڑی تعداد میں مسلم کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔ نماز عید کے بعد کمیونٹی ارکان ایک دوسرے سے بغلگیر ہو گئے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی ۔

امریکہ میں امریکی صدر جو بائیڈن ، نیویارک کے مئیر ایرک ایڈمز سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے مسلم امریکن کمیونٹی کو عید الفطر کی مبارکباد دی ۔

Related Articles

Back to top button