پاکستان

یونس خان کا نام ”کرکٹ ہال آف فیم“ میں شامل ، نیویارک میں پروقارتقریب

ہال آف فیم میں ایسے مائیہ ناز کرکٹرز کے نام شامل کئے جاتے ہیں کہ جنہوں نے کرکٹ کے میدان میں غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہو

نیویارک (محسن ظہیر سے ) دنیائے کرکٹ کے مائیہ بیٹسمین یونس خان کا نام فرسٹ ورلڈ کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ ہال آف فیم میں ایسے مائیہ ناز کرکٹرز کے نام شامل کئے جاتے ہیں کہ جنہوں نے کرکٹ کے میدان میں غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ یونس خان کا نام ہال آف فیم میں شامل کئے جانے کے سلسلے میں نیویارک میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میںہال آف فیم کی قیادت سمیت نارتھ امریکہ ، ویسٹ انڈیز سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز بھی شریک ہوئے ۔
تقریب میںیونس خان کا تعارف ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ڈیو کیمرون نے کروایا اور کہا کہ یونس خان ، پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کرکٹ کا بھی ایک عظیم کھلاڑی ہے

Younis Khan, Hall of Fame

Related Articles

Back to top button