پاکستانخبریں

پرویز خٹک کا عمران خان کو جھٹکا، نئی سیاسی جماعت بنا لی

عمران خان کے لئے پرویز خٹک کا نئی سیاسی جماعت بنانا ہی جھٹکا ثابت نہیں ہوا بلکہ پر سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کو بھی ساتھ لے جانا بھی کسی بڑے سیاسی اپ سیٹ سے کم نہیں ہے

لاہور ( احسن ظہیر) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو سوموار کو اس وقت جھٹکا ملا کہ جب پارٹی کے مرکزی رہنما ، سابق وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ پرویز خٹک نے ’پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرئین ‘ کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

عمران خان کے لئے پرویز خٹک کا پارٹی کو چھوڑکر نئی سیاسی جماعت بنانا ہی جھٹکا ثابت نہیں ہوا بلکہ پرویز خٹک کا سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کو بھی اپنے ساتھ لے جانے بھی کسی بڑے سیاسی اپ سیٹ سے کم نہیں ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا ، پاکستان تحریک انصاف کا بیس کیمپ سمجھا جاتا ہے۔

پرویز خٹک نے نو مئی کے واقعہ کے بعد خود کو تحریک انصاف سے الگ کر لیا تھا۔ ان کے بارے میں چہ میگوئیاں ہو رہی تھیں کہ وہ اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں لیکن اسے سے پہلے ہی عمران خان کیجانب سے انہیں پارٹی سے شو کاز نوٹس دے کر فارغ کر دیا گیا تھا۔

ان پرویز خٹک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کے ساتھ دیکھنا یہ ہوگا کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کے ووٹ کو کس حد تک فرق پڑتا ہے

تازہ اور اہم خبروں کےلئے وزٹ کرتے رہیں، اردو نیوز یو ایس اے

Parvez Khattak, PTI Parliamentarian

Related Articles

Back to top button