پاکستانبین الاقوامی

عمران خان کا وزارت اعلیٰ کا امیدوار قابل قبول نہیں، شجاعت حسین کا ڈپٹی سپیکر کو خط

چوہدری مونس الٰہی نے انہیں کنفرم کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے ڈپٹی سپیکر کو خط لکھ دیا ہے

چوہدری مونس الٰہی نے انہیں کنفرم کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے ڈپٹی سپیکر کو خط لکھ دیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں عمران خان کا امیدوار ان کے لئے قابل قبول نہیں، حامد میر

لاہور (احسن شیخ سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن میںعین وقت پر نیا و سنسنی خیز موڑ آگیا ہے ۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نےڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں عمران خان کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار (چوہدری پرویز الٰہی ) کو ق لیگ کے دئیے جانے والے ووٹوں کو شمار نہ کیا جائے ۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے موقع پر ہونیوالی اس اہم ترین پیش رفت کے باعث چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کے راستے میں اہم رکاوٹ سامنے آگئی ہے ۔


جیو نیوز کے سینئر صحافی حامد میر کے مطابق چوہدری مونس الٰہی نے انہیں کنفرم کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے ڈپٹی سپیکر کو خط لکھ دیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں عمران خان کا امیدوار ان کے لئے قابل قبول نہیں


حامد میر نے مزید کہا کہ چوہدری مونس الٰہی نے انہیں کہا کہ میں ماموں (چوہدری شجاعت حسین ) کے پاس رشتہ بچانے گیا ہے۔دریں اثنا ءسابق صدر آصف زرداری ، ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملنے کے لئے ایک بار پھر چوہدری شجاعت سے ملنے روانہ ہو گئے ہیں ۔

پنجاب کی سیاست میں آنیوالے اس نئے موڑ کی وجہ سے صوبے کی سیاست یکسر بدل گئی ہے اور سیاسی پنڈتوں کے مطابق آصف زرداری کی کمال سیاست نے سیاست کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے ۔
سیاسی تجزئیہ نگاروں کےمطابق چوہدری شجاعت حسین کے خط کی وجہ سے چوہدری برادران کے خاندان میں اختلافات اب شاید پوائنٹ آف نو ریٹرن کی جانب چلے جائیں ۔

واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی آپس میں کزن ہیں ۔چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری ظہور الٰہی مرحوم کے صاحبزادے ہیں ۔ان کے خاندان میں آپس میں رشہ داریاں ہوئی ہیں ۔

واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی آپس میں کزن ہیں ۔چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری ظہور الٰہی مرحوم کے صاحبزادے ہیں ۔ان کے خاندان میں آپس میں رشہ داریاں ہوئی ہیں ۔چوہدری برادران کی سیاست کی چالیس برس کی تاریخ ہے اور اس تاریخ میں چوہدری برادران کی سیاست میں ایسا موڑ آیا ہے کہ جس کی کوئی توقع بھی نہیں کرسکتا تھا۔

 

Deputy Speaker Dost Muhammad Mazari
Deputy Speaker Dost Muhammad Mazari

سینئر صحافی حامد میر کے مطابق چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ ہم ہار گئے ، عمران خان ہار گئے اور آصف زرداری جیت گئے ہیں ۔

Hamid Mir, Shujaat Hussain, Chaudhry Parvez Elahi, Imran Khan, Hamza Shaehbaz

Related Articles

Back to top button