پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک کے کمیونٹی رہنما چوہدری تنویر کو صدمہ ، پاکستان میں چھوٹے بھائی کا انتقال

پاکستانی امریکن کمیونٹی کا چوہدری تنویر سے ان کے چھوٹے بھائی کیپٹن (ر) چوہدری قدیر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

چوہدری قدیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے سوموار ، گیارہ جولائی کوعصر اور مغرب کے درمیان مسجد نور لانگ آئی لینڈ میں قرآن و فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی جائے گی

نیویارک (خصوصی رپورٹ ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی، سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری تنویر (لانگ آئی لینڈ ) کے چھوٹے بھائی کیپٹن (ر) چوہدری قدیر اسلام آباد (پاکستان) میں جمعہ کو انتقا ل کر گئے ۔ مرحوم ہیپا ٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھے ۔ تین ہفتے قبل ان کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں دوران علاج انہیں کورونا ہو گیا ۔ دو ہفتے زنگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد کیپٹن (ر) چوہدری قدیر خالق حقیقی کو جا ملے ۔
چوہدری قدیر مرحوم حج والے دن پیدا ہوئے تھے اور حج والے دن ہی ان کا انتقال ہوا۔ ان کی عمر 49سال تھی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ اور دو بچے شامل ہیں ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی اہم شخصیات اور چوہدری تنویر کے عزیز و اقارب نے چوہدری تنویر سے ان کے چھوٹے بھائی چوہدری قدیر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں ا ور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
کیپٹن (ر) چوہدری قدیر کی نماز جنازہ ترلائی ، اسلام آباد میں ادا کی جائے گی ، جس کے بعد انہیں اسلام آباد میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

چوہدری تنویر نے کمیونٹی اور ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے بھائی کی موت کے غم میں شریک ہوئے اور ان سے اظہار تعزیت کیا ۔ چوہدری تنویر کی جانب سے اپنے بھائی چوہدری قدیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے سوموار ، گیارہ جولائی کوعصر اور مغرب کے درمیان مسجد نور لانگ آئی لینڈواقع 1032پارک ایونیو ، ہنٹنگٹن ، نیویارک میں قرآن و فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی جائے گی ۔

Masjid Noor
Address: 1032 Park Ave, Huntington, NY 11743

Related Articles

Back to top button