کالم و مضامینبین الاقوامی

نیوجرسی : ذہنی صحت کے مسائل ایک چیلنج ہے، گورنر جرسی

ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ ہم فوری طور پرمینٹل ہیلتھ کے چیلنج سے نبرد آزما ہوں، گورنر فل مرفی

نیوجرسی (اردو نیوز) مینٹل ہیلتھ یعنی کہ ذہنی صحت میں خرابی کسی بڑی بیماری سے کم نہیں جس کے انسانی صحت پر چھوٹے موٹے سے لےکر اس حد تک اثرات کرتب ہو سکتے ہیں کہ یہ بیماری خود کشی تک منتج ہو سکتی ہے ۔ امریکہ میں کورونا وبا کے دوران اوراس کے بعد ’مینٹل ہیلتھ ‘ کا مسلہ خاص طور پر ابھر کر سامنے آیا اور اب اس سے نبرد آزما کے لئے امریکہ بھر میں اور بالخصوص ریاستوں اور شہروں کی سطح پر اقدمات کئے جا رہے ہیں اور فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں ۔

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

 

امریکی ریاست نیوجرسی میں بھی مینٹل ہیلتھ کے مسلہ پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ نیوجرسی کے گورنر فل مرفی کا کہنا ہے کہ مینٹل ہیلتھ ایک حقیقت ہے اور ایسا چیلنج ہے کہ جس سے نبرد آزما ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ ہم فوری طور پر اس چیلنج سے نبرد آزما ہوں ۔ گورنر فل مرفی نے یونین کاو¿نٹی کےلئے مینٹل ہیلتھ کے شعبے میں پانچ ملین ڈالرز کے فنڈز مختص کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ اس شعبے پر توجہ دینی چاہئیے۔ فیڈرل گوررنمنٹ کی جانب سے دی جانیوالی امداد کو مینٹل ہیلتھ چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے لئے استعمال کریں گے۔کورونا کے بعد اس چیلنج میںاضافہ ہوا ہے۔

گورنر مرفی نے مزید کہا کہ ہم صحیح سمت اختیا ر کرکے اس چیلنج سے نبرد آزما ہو سکتے ہیں ۔

All children deserve access to mental health care.

Related Articles

Back to top button