امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

نیویارک: رشوت دیکر کنٹریکٹ لینے کے الزام میں 9کنٹریکٹرز اندر

کنٹریکٹرز کو نیویارک سٹی ہاوسنگ اتھاڑتی کے حکام کو بروکلین میں پبلک ہاوسنگ کے کنٹریکٹس حاصل کرنے کے لئے رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے

بروکلین کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کا کہنا ہے کہ اگر قصور وار قراردے دئیے جاتے تو انہیں سات سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ مذکورہ کنٹریکٹرز کا سکھ کمیونٹی سے تعلق ہے

نیویارک (اردونیوز ) بروکلین کے ڈسٹرکٹ اٹارنی اور نیویارک سٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف انویسٹی گیشن نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سوموا ر کو آدھ درجن سے زائد (نو) کنٹریکٹرز کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ ان کنٹریکٹرز کو نیویارک سٹی ہاوسنگ اتھاڑتی کے حکام کو بروکلین میں پبلک ہاو¿سنگ کے کنٹریکٹس حاصل کرنے کے لئے رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ نو کنٹریکٹرز گذشتہ ہفتے حکام کے سامنے پیش ہو گئے جنہیں رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق ایک کنٹریکٹر کی جانب سے نیویارک سٹی پبلک ہاو¿سنگ اتھارٹی کے حکام کو کنٹریکٹ لینے کے لئے رشوت دینے کی کوشش کی گئی جس کے بعد ”انڈر کور “ تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ بروکلین کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کا کہنا ہے کہ اگر قصور وار قراردے دئیے جاتے تو انہیں سات سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ مذکورہ کنٹریکٹرز کا سکھ کمیونٹی سے تعلق ہے ۔

9 contractors were indicted for trying to score lucrative contracts by bribing supervisors at public housing developments in Brooklyn and Queens, officials announced

Related Articles

Back to top button