اوورسیز پاکستانیزپاکستان

تحریک انصاف نے پنجاب میں گرفتاریاں شروع کر دیں

پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے

لاہور (احسن ظہیر سے ) مرکز میں پی ڈی ایم کی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے قائدین کی گرفتاریوں کے جواب میں پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

دوست محمد مزاری کو انٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔ انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا کہ جب وہ اپنے دادا بلخ شیر مزاری کی عیادت کے لئے ہسپتال گئے ۔پی ڈی ایم اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دوست محمد مزاری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور اسے سیاسی انتقا، قرار دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے کسی بھی قسم کی قانون کی خلاف ورزی پر ادارے حرکت میں آئیں گے اور گرفتاریاں کریں گے اور ایکشن لیں گے

خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی  اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ  وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ جلد ہمارے شکنجے میں آنے والے ہیں۔

Sardar Dost Muhammad Mazari

اردو نیوز یو ایس ا ے

Related Articles

Back to top button