خبریں

’APAG‘نے نیویارک کی مئیر کی امیدوار کیتھرائن گارسیا کی حمایت کا اعلان کر دیا

یہ اعلان علی رشید کی قیادت میں ”اے پیگ “ کے عہدیداران نے ڈائیورسٹی پلازہ، جیکسن ہائٹس پر ، کیتھرائن گارسیا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ “ (اے پیگ ۔APAG) نے نیویارک سٹی کی مئیر کی امیدوار کیتھرائن گارسیا کی 22جون کو ہونیوالے پرائمری الیکشن میں تائید و حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ اعلان علی رشید کی قیادت میں ”اے پیگ “ کے عہدیداران نے ڈائیورسٹی پلازہ، جیکسن ہائٹس پر ، کیتھرائن گارسیا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیتھرائن گارسیا نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اگر مئیر منتخب ہوئیں تو ان کی انتظامیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان کو سٹی انتظامیہ میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔

APAG Endorses New York city Mayoral candidate Kathryn Garcia I Urdu News

 

APAG endorses Kathryn Garcia

Related Articles

Back to top button