پاکستان

عمران خان بھی نواز شریف اور الطاف حسین کی صف میں آن کھڑے ہوئے

پیمرا نے عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے

اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین تقریر کے حوالے سے اپنے سیاسی حریفوں میاں نواز شریف اور الطاف حسین کی صف میں آن کھڑے ہوئے ہیں ۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینلز پرپاکستان تحریک انصافکے چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔پیمرا کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‘عمران خان کی تقریر پر پابندی آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت لگائی گئی ہے۔

اسی نوٹیفکیشن میں گزشتہ شب عمران خان کی ایف نائن پارک اسلام آباد میں کی گئی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان ریاستی اداروں کے خلاف مسلسل بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف ان کے بیانات آرٹیکل 19 کی بھی خلاف ورزی ہیں۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ عمران خان کی ریکارڈ شدہ تقریر بھی ٹائم ڈیلے کے طریقہ کار کے تحت ہی دکھائی جاسکتی ہے تاکہ ان تقاریر کی مانیٹرنگ اور ایڈیٹوریل کنٹرول یقینی بنایا جاسکے۔

نوٹیفکیشن میں تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمران خان کی تقاریر اور خطاب براہ راست نشر نہ کریں تاہم ان کی ریکارڈ شدہ تقریر نشر کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ، عمران خان کے لائیو خطاب پر پابندی عائد کر دی گئی

Imran Khan, PEMRA, PTI, PMLN, Altaf Hussain

Related Articles

Back to top button